بدھ11؍جمادی الثانی 1444ھ4؍جنوری 2023ء

پی ایس ایکس: آج کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس 91 پوائنٹس کم ہوا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروباری دن کے اختتام پر 40 ہزار 539 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 397 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 14 کروڑ 28 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 33 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 489 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.