پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 45 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد 40 ہزار 803 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 548 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 17 کروڑ 54 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 89 کروڑ رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 506 ارب روپے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.