پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 51 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد 40 ہزار 499 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں انڈیکس 237 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی بلند ترین سطح 40 ہزار 528 رہی۔
حصص بازار میں آج 8 کروڑ 41 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3 ارب 62 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 142 ارب روپے رہی۔
Comments are closed.