جمعہ 3؍شعبان المعظم 1444ھ24؍فروری 2023ء

پی ایس ایل8: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 221 رنز کا ہدف دے دیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 220 رنز بنائے اور 221 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان میچ میں نروس نائینٹیز کا شکار ہوگئے، انہوں نے 42 گیندوں پر 97 رنز کی باری کھیلی، اُن کی اننگز میں 8 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

اسلام آباد کی طرف سے کولن منرو نے 38 اور آصف علی نے 42 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ راسی وین ڈیر ڈوسن 1، رحمان اللّٰہ گُرباز 8،  کپتان شاداب خان 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے محمد حسنین اور اوڈین اسمتھ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور ایمل خان کے حصے میں 1،1 وکٹ آئی۔

اس سے قبل میچ کی ٹاس کے لیے شاداب خان اور سرفراز احمد میدان میں اترے، شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فضل الحق فاروقی اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں جبکہ ابرار احمد کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا یہ چوتھا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پانچویں میچ ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو صرف 1 میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس نے دو مقابلوں میں فتح اپنے نام کی ہے۔

اس کے برعکس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 1 میچ میں فتح سیمٹی جبکہ 3 میں اسے شکست سامنا کرنا پڑا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.