
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 11ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 174 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ایونٹ میں اپنی پہلی فتح کے لیے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 173 رنز بنائے، اننگز میں شعیب ملک 28 گیندوں پر 52 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
زلمی کی طرف سے حضرت اللّٰہ زازئی 41، بین کٹنگ 24 اور کامران اکمل 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کراچی کی طرف سے عمید آصف نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایک وکٹ عامر یامین کے حصے میں آئی۔
اس سے قبل کپتان بابراعظم اور پشاور زلمی کے وہاب ریاض ٹاس کےلیے میدان میں اترے۔
پی ایس ایل 7 میں دونوں ٹیموں کا اپنا اپنا 4 میچ ہے، کراچی کنگز اپنے تینوں میچز ہارے ہیں جبکہ پشاور زلمی 1 میچ میں فتحیاب ٹھہری ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے، کوشش کریں گے حریف ٹیم کو جلد آؤٹ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، کوشش کریں گے جلد وکٹیں لے کر پریشر ڈالیں۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو بولنگ ہی کرتے، اگر 170 رنز کریں گے تو میچ جیت سکتے ہیں۔
پشاور زلمی کی طرف سے میچ میں کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، حیدر علی، حسین طلعت ، شعیب ملک، شیرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، وہاب ریاض، محمد عمر، عثمان قادر اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔
کراچی کنگز کی فائنل الیوان میں بابراعظم اور شرجیل خان کی واپسی ہوئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں صاحبزادہ فرحان، کک بین، عامر یامین، محمد نبی، لوئس گریگوری، عماد وسیم، محمد طحہٰ، عمید آصف اور محمد عمران ٹیم کا حصہ ہیں۔
Comments are closed.