ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 7 میں لاہور قلندرز میں شامل افغانستان کے کرکٹر راشد خان آج آخری میچ کھیلیں گے۔
لاہور قلندرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راشد خان آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے، لیگ اسپنر میچ کے بعد پاکستان سے روانہ ہوں گے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ راشد خان نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کو مزید دستیاب نہیں ہوں گے۔
راشد خان کے متبادل کے طور پر آسٹریلوی اسپنر فواد احمد پہلے ہی لاہور قلندرز کو جوائن کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے لیگ اسپنر راشد خان پی ایس ایل کے رواں سیزن میں 8 میچز میں 11 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
Comments are closed.