پاکستان سُپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے رائلی روسو نے اپنی ففٹی مکمل ہونے پر جشن کے منفرد اسٹائل کے بارے میں بتادیا۔
رائلی روسو نے گزشتہ روز کھیلے گئے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں جارحانہ بیٹنگ کی، اور ٹم ڈیوڈ کے ساتھ ایک بڑے مجموعے کی بنیاد رکھی۔
دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں اور 110 رنز کی شراکت پچاس گیندوں قائم کی جس میں 9چوکے اور9چھکے شامل تھے۔
ٹم ڈیوڈ کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی رائلی روسو نے لاٹھی چارج جاری رکھا اور 35 گیندوں پر چھ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 67رنز کی اننگز کھیلی۔
اپنی ففٹی مکمل ہونے پر رائلی روسو نے وکٹ پر کھڑے کھڑے ہی منفرد جشن کا انداز اپنایا جو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔
پی ایس ایل کے ٹوئٹ کے جواب میں روسو نے بتایا کہ انہیں اپنی بیٹی سے کیا وعدہ پورا کرنا تھا اور ایسے جشن کا آئیڈیا انہیں اُن کی 7 سالہ بیٹی نے دیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے میچ میں ملتان سلطانز نے 20 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
Comments are closed.