بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل7، اعظم خان نے ففٹی کرنے کے بعد کس سے معافی مانگی؟

پاکستان سپُر لیگ کے گزشتہ شب کھیلے جانے والے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں اعظم خان کی جارحانہ بیٹنگ کے ہر جانب چرچے ہیں۔

اعظم خان نے شاندار نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد معذرت خواہانہ انداز اپنایا اور ففٹی کے جشن کے اسٹائل میں ہاتھ جوڑے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اعظم خان نے یہ جارحانہ اننگز اپنی پُرانی ٹیم کے خلاف کھیلی جس کے ہیڈ کوچ ان کے والد معین خان تھے۔

اننگز کے اختتام پر ایرن ہالینڈ نے جب ان سے سیلیبریشن اسٹائل اور والد کے ردعمل کے حوالے سے پوچھا تو نوجوان کرکٹر نے بتایا کہ کوئٹہ میری پُرانی ٹیم ہے، اور اس ٹیم نے ہی مجھے پی ایس ایل میں کھیلنے کے مواقع فراہم کیے ہیں۔

اعظم خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شادی کی تقریب کے دوران کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مریم انصاری کیلئے خوبصورت پیغام شیئر کیا۔

اعظم خان نے کہا کہ میں نے ففٹی مکمل کرنے کے بعد ان سے ’سوری‘ کی کہ اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو مجھے براہِ کرم معاف کردیں۔

اعظم خان نے معین خان کے ردعمل کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ میری بیٹنگ پر ہمیشہ خوش ہوتے ہیں کیونکہ کرکٹ کا کھیل ہے اور اس میں گراؤنڈ میں مخالف ٹیم مخالف ہی ہوتی ہے۔

اعظم خان نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں کبھی پاکستان کے لیجنڈ شاہد آفریدی کے مخالف کھیلوں گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اعظم خان نے 35 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھیں۔

اعظم کی اننگز میں چھ چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔ نوجوان اعظم خان نے اپنی پرانی ٹیم کے خلاف برق رفتار اننگز میں بڑا اسکور کھڑا کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

 اعظم نے شاہد آفریدی کے خلاف 38رنز دس گیندوں پر پانچ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے بناکر میلہ لوٹ لُوٹا۔

41سالہ شاہد آفریدی کے خلاف23سالہ اعظم خان نے آگے بڑھ بڑھ کر شاٹس کھیلے، بعد ازاں انہیں شاہد آفریدی نے بولڈ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.