ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

پی ایس ایل6 کے ملتوی ہونے پر موجودہ و سابق کھلاڑیوں کا ردعمل

پاکستان سُپر لیگ کے ایڈیشن 6 کے ملتوی ہونے پر سابق و موجودہ کھلاڑی افسردہ ہیں اور پی سی بی کے اس فیصلے پر ردعمل دے  رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پاکستان سُپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹد کی نمائندگی کرنے والے حسن علی نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کو ملتوی کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پی ایس ایل کو نظر لگ گئی۔

لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے متعلق خبر افسردہ کرنے والی ہے، سب محفوظ رہیں۔

سابق کپتان عامر سہیل نے کہا کہ ٹورنامنٹ اب جان پکڑنا شروع ہوا تھا، ایونٹ ملتوی ہونے کا بہت افسوس ہے۔

عامر سہیل نے کہا کہ پی ایس ایل میں سب نے پروٹوکولز کو فالو بھی کیا ہوا تھا ، ایس او پیز کے تحت ہمارا کھانا بھی ایک ایریا میں آتا تھا، ہوٹل میں کوئی ماسک کے بغیر داخل نہیں ہوسکتا تھا۔

سکندر بخت کا پی سی بی کے فیصلے پر کہنا ہے کہ پی سی بی نے اچھی کوشش کی لیکن فیل ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.