جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ایس ایل 9: حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کا فیصلہ، ذرائع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی گورننگ کونسل نے 9ویں ایڈیشن کی تاریخوں سے متعلق حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی زیر صدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی ایس ایل کی ونڈو اور وینیوز سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پی ایس ایل 9 کےلیے ونڈو آئندہ برس 8 فروری سے 24 مارچ رکھی گئی ہے۔ ونڈو سے متعلق حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کی وجہ سے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔  حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے ہامی بھری تو مکمل پی ایس ایل پاکستان میں ہوگی۔ انتخابات کی وجہ سے کوئی مشکل ہوئی تو وینیوز کے نئے آپشنز پر غور ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹ پر بھی گفتگو ہوئی، پی ایس ایل ڈرافٹ کےلیے 15 دسمبر کی تاریخ دی جاچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.