اتوار 5؍شعبان المعظم 1444ھ26؍فروری 2023ء

پی ایس ایل 8 کے بقیہ میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ فیصلہ ہوگیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آٹھویں مرحلے کے بقیہ میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ اس بات کا حتمی فیصلہ ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ لاہور اور راولپنڈی میں میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ ایک اچھی خبر ہے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے شکر گزار ہیں۔

سربراہ پی سی بی مینجمنٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے روٹ کی لائٹنگ کے اخراجات میں حصہ ڈالنے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں پنجاب کابینہ نے حتمی فیصلے سے پی سی کو بھی آگاہ کر دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 25 کروڑ روپے دینے کی پنجاب حکومت کی پیشکش قبول نہیں کی تھی اور دو ٹوک کہہ دیا تھا کہ سیکیورٹی کی مد میں ایک پیسہ نہیں دیں گے۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے اخراجات کرنے کی ہامی نہ بھری تو منگل سے پی ایس ایل کے میچز کراچی منتقل ہو جائیں گے۔

نگراں وزیرِ تعلیم پنجاب منصور قادر نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے حصے کے 25 کروڑ دینے سے انکار کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.