بدھ 18؍جمادی الثانی 1444ھ11؍جنوری 2023ء

پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان سے کراچی منتقل ہونے کا امکان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز ملتان کے بجائے کراچی سے کیے جانے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کراچی میں ہوگی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی ملتان سے پی ایس ایل کے آغاز کے حق میں نہیں ہے۔ 

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ملتان میں پی ایس ایل کے صرف راؤنڈ میچز کروانے کے حق میں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 8 کے شیڈول کا اعلان نیوزی لینڈ کی سیریز کے بعد ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.