بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

پی ایس ایل 8 کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2023 میں مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید کردی گئی۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نئے ایونٹ کے لیے 8 مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کو اپ گریڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ جن 8 کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ان میں 7 ایسے کھلاڑی ہیں جو اس وقت ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 8 واں ایڈیشن کب ہوگا اور میچز کہاں کہاں ہوں گے؟ تفصیل سامنے آگئی۔

محمد وسیم جونیئر، شاہنواز دہانی، نسیم شاہ اور شان مسعود گولڈ سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آگئے۔

اسی طرح حیدر علی اور محمد نواز ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں پروموٹ ہوگئے جبکہ محمد حارث سلور سے گولڈ کیٹیگری میں پہنچ گئے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق پانچ کرکٹرز ایسے ہیں جن کی کیٹیگریز میں کمی کردی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ جن کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں کمی ہوئی ہے وہ قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ 

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں 26 میچوں کے خاص خاص…

ان میں حسن علی اور وہاب ریاض پلاٹینم سے ڈائمنڈ جبکہ فہیم اشرف اور صہیب مقصود ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹیگری میں چلے گئے۔

اسی طرح سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی کیٹیگری پلاٹینم سے گولڈ ہوگئی۔

ادھر پی ایس ایل کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی۔

واضح رہے کہ پی سی ایل 2023 چار شہروں میں 9 فروری سے 19 مارچ 2023 تک کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.