جمعہ15؍ربیع الثانی 1444ھ11؍نومبر 2022ء

پی ایس ایل 8: کھلاڑیوں کی ٹریڈ اور ری ٹینشن مکمل ہوگئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ٹریڈ اور ری ٹینشن مکمل ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ٹریڈ اور ری ٹینشن کے عمل کے دوران بابر اعظم کراچی کنگز سے پشاور زلمی چلے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز چھوڑ دی ہے۔

پی سی بی کے مطابق اسی عمل کے دوران شعیب ملک اور حیدر علی پشاور زلمی سے کراچی کنگز میں آگئے ہیں۔

لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان کو اپنے اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے، ملتان سلطانز نے محمد رضوان، اسلام آباد نے شاداب خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد نواز کو اپنی ٹیموں میں برقرار رکھا ہے۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹ کے لیے 493 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے، سپلیمنٹری راؤنڈ میں پہلی پک پشاور زلمی کی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.