پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے دوران ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
بابر اعظم جو لاہور قلندرز کے خلاف ایلیمنیٹر 2 میں 36 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، لیکن اس دوران وہ پی ایس ایل 8 کے ٹاپ اسکورر بن گئے۔
بابراعظم نے جیسے ہی اپنا 37واں رن لیا، انہوں نے پی ایس ایل 8 میں ٹاپ اسکورر کا اعزاز محمد رضوان سے چھین لیا۔
رضوان نے اس ایڈیشن میں 11 میچز کھیل کر 516 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم نے اتنے ہی میچ میں 522 رنز بنالیے ہیں۔
بابر اعظم نے آج کے میچ میں 7 چوکے لگائے، یوں ایونٹ میں اُن کے مجموعی چوکوں کی تعداد 64 ہوگئی ہے، انہوں نے پی ایس ایل 8 میں 9 چھکے بھی مارے ہیں۔
پشاور زلمی کے کپتان نے رواں سیزن میں 1 سنچری اور 5 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ اُن کا پی ایس ایل 8 بڑا انفرادی اسکور 115 رنز ہے، جو انہوں نے 8 مارچ کو ایونٹ کے 25ویں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اسکور کیا تھا۔
بابر اعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ میں دوسری بار 500 یا اُس سے زائد رنز بنائے ہیں، انہوں نے اس سے قبل ایونٹ کے سیزن 6 میں 554 رنز بنائے تھے۔
Comments are closed.