بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل 7: گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے 10ویں میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدِ مقابل ہیں۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کولن منرو کو شامل کیا گیا ہے جبکہ شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اترنے والی اس ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، پال اسٹرلنگ، آصف علی، اعظم خان، مبشر خان، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی اور وقاص مقصود شامل ہیں۔ 

اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں واپسی ہوئی ہے جبکہ جیمز وینس اور عبدالبنگلزئی بھی گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں۔ 

سرفراز احمد کی کپتانی میں اترنے والی اس ٹیم میں احسن علی، بین ڈکیٹ، افتخار احمد، محمد نواز، جیمز فاکنر، سہیل تنویر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.