بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل 7: پشاور زلمی کی لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے اہم میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کی فاتح ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آجائے گی۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں جارح مزاج افغانی بلے باز حضرت اللہ زازئی کو شامل کیا گیا ہے۔ 

وہاب ریاض کی کپتانی میں میدان میں اترنے والی پشاور زلمی کی ٹیم حضرت اللہ زازئی، حسین طلعت، حیدر علی، شعیب ملک، شیرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، اریش علی خان، عثمان قادر اور سلمان ارشاد پر مشتمل ہے۔ 

لاہور قلندرز کو شاہین آفریدی لیڈ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، ذیشان اشرف، ڈین فوکس کرافٹ، ڈیوڈ ویسا، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.