بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل 7: پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایونٹ کے پہلے مرحلے کے میچز کھیلے جارہے ہیں، پی ایس ایل 7 میں دونوں ٹیمیں اپنا 5واں میچ کھیل رہی ہیں۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور پشاور زلمی کے قائد وہاب ریاض ٹاس کے لیے میدان میں اترے، وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز جو اب تک ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے، وہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر سرِفہرست ہے جبکہ پشاور زلمی نے 4 میں سے صرف دو فتوحات سمیٹیں۔

دونوں ٹیموں نے ایونٹ کے اس بڑے مقابلے کے لیے اپنی ٹیموں میں تبدیلیاں کی ہیں، پشاور نے حسین طلعت کی جگہ ثاقب محمود کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری طرف ملتان سلطانز نے آج کے میچ کے 3 تبدیلیاں کی ہیں،  رائیلی روسو، رومان رئیس اور ڈیوڈ ویلی کی جگہ جونسن چارلس، بلیسنگ موزاربانی اور شاہنواز ڈہانی کو شامل کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کی طرف سے کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، حیدر علی، شعیب ملک، شیرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، وہاب ریاض، ثاقب محمود، محمد عمر، عثمان قادر اور سلمان ارشاد میدان میں اتر رہے ہیں۔

دوسری طرف ملتان سلطانز کی حتمی الیون میں شان مسعود، محمد رضوان، صہیب مقصود، جونسن چارلس، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، انور علی، عباس آفریدی، عمران طاہر، شاہنواز ڈہانی اور بلیسنگ موزاربانی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.