بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل 7 میں فاتح ٹیم کو 8 کروڑ روپے ملیں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ پہلی بار فاتح ٹیم کی انعامی رقم میں 3 کروڑ روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

پی ایس ایل 7 میں فاتح ٹیم کو 8 کروڑ روپے ملیں گے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 3کروڑ 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

پی ایس ایل کے پچھلے 6 ایڈیشنز تک فائنل کی فاتح ٹیم کو 5 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جاتی رہی ہے۔

پی ایس ایل کے پچھلے 6 ایڈیشنز کی نسبت اس مرتبہ لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی انعامی رقم میں اضافہ ہوا ہے۔

پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔

34 میچوں کے پلیئرز آف دی میچ میں 1 کروڑ 70 لاکھ روپے تقسیم کیے جائیں گے۔

امپائر آف دی ٹورنامنٹ، بیٹر آف دی ٹورنامنٹ کو 35، 35 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

بولر آف دی ٹورنامنٹ، فیلڈر آف دی ٹورنامنٹ اور وکٹ کیپر آف دی ٹورنامنٹ کو بھی 35، 35 لاکھ روپے ملیں گے۔

ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر، ایمرجنگ پلیئر اور اسپرٹ آف کرکٹ کو 35، 35 لاکھ روپےکی انعامی رقم ملے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.