بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل 7: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے مات دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔  

لاہور قلندرز نے مقرر 20 اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے، جبکہ 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز ہی بناسکی۔ 

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے ایک مرتبہ پھر لاہور قلندرز کے لیے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 66 رنز کی اننگز کھیلی۔

علاوہ ازیں لاہور قلندرز کے تمام بیٹرز ہی نے اپنا اپنا حصہ ڈالا جہاں عبداللہ شفیق نے 41، محمد حفیظ نے 37، کامران غلان نے 30 رنز بنائے جبکہ راشد خان نے 22 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ 

لاہور قلندز کی جانب سے سلمان ارشاد نے 2 جبکہ عثمان قادر اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

خیال رہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم میں جارح مزاج افغانی بلے باز حضرت اللہ زازئی کو شامل کیا گیا۔ 

وہاب ریاض کی کپتانی میں میدان میں اترنے والی پشاور زلمی کی ٹیم حضرت اللہ زازئی، حسین طلعت، حیدر علی، شعیب ملک، شیرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، اریش علی خان، عثمان قادر اور سلمان ارشاد پر مشتمل تھی۔ 

لاہور قلندرز کو شاہین آفریدی لیڈ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، ذیشان اشرف، ڈین فوکس کرافٹ، ڈیوڈ ویسا، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل تھے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.