کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے باعث ملتوی ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے بقیہ میچز کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔ کھلاڑیوں کو سات روز کا قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا جب کہ تین روز کی ٹریننگ کے بعد میچز کا آغاز ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے زیادہ تر میچز سنگل ہیڈر ہوں گے۔پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دو جون کو مدمقابل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹیمیں 29 سے 31 مئی تک پریکٹس کرسکیں گی۔ پی ایس ایل 6 کے میچز ایس او پیز کے مطابق ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بائیو سکیور ببل کے لیے غیر ملکی تجربہ کار کمپنی کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔
پی ایس ایل 6 کے تمام بقیہ میچز کراچی میں ہوں گے۔
Comments are closed.