پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 مارچ سے لاہور میں شروع ہونے والے میچز بھی کراچی میں ہی کروانے کی تجویز سامنے آئی ہے، لیکن پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ تمام فرنچائز مالکان کے ساتھ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔
پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں شیڈول کے مطابق 10 مارچ سے ایونٹ کے بقیہ تمام میچز لاہور میں کھیلے جانے ہیں، لیکن تین پلیئرز اور ایک آفیشل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پی سی بی نے تمام فرینچائزز کے ساتھ میٹنگ کی۔
ذرائع کے مطابق زیادہ تر فرنچائز مالکان کی جانب سے یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ سفر سے بچنے اور نیا بائیو سیکور ببل بنانے کے بجائے بقیہ میچز بھی کراچی میں کروائے جائیں۔
دوسری جانب لاہور قلندزر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیم قلندرز لاہور کے میچز کراچی میں کروانے کے حق میں نہیں ہے۔
انھوں نے کہا تھا کہ اگر کسی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ کراچی میں مثبت آیا ہے تو لاہور میں ہونے والے میچز کراچی میں کس طرح کروائے جاسکتے ہیں۔
دوسری جانب پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ابھی تک صرف تجویز ہے حتمی فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔
Comments are closed.