پاکستان سُپر لیگ ایڈیشن 8 میں ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی کے بعد کراچی کنگز کے اہم بولر میر حمزہ بھی انجرڈ ہوگئے۔
فاسٹ بولر میر حمزہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے سے انجرڈ ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنے اوورز کا کوٹہ بھی مکمل نہیں کیا تھا۔
میر حمزہ کو میچ کے بعد اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کے مزید اسکین ہوئے۔
کراچی کنگز کی انتظامیہ میر حمزہ کی رپورٹس کی منتظر ہے جس کے بعد مزید کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ میر حمزہ کی انگلی میں فریکچر ہے۔
ذرائع کے مطابق میر حمزہ کی چوٹ کی نوعیت اور ٹورنامنٹ میں ان کی مزید دستیابی کا فیصلہ رپورٹس کے بعد ہوگا۔
Comments are closed.