جمعہ 3؍شعبان المعظم 1444ھ24؍فروری 2023ء

پی ایس ایل کے پنجاب کے میچز کراچی منتقل ہوں گے یا نہیں؟

پاکستان سپر لیگ کے میچز کی پنجاب سے کراچی منتقلی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پنجاب حکومت کو الٹی میٹم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق الٹی میٹم دینے کا فیصلہ 2 مختلف اجلاسوں میں ہوا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے 45 کروڑ روپے کے اخراجات نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، معاملے پر پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی اور پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اخراجات کا مطالبہ واپس نہ لیا گیا تو پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہوں گے اور ان میچز کی کراچی منتقلی کے انتظامات بھی شروع کردیے گیے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیا شیڈول بھی فرنچائزز کے ساتھ ڈسکس کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائزز کا اہم اجلاس کل ہوگا جس میں پنجاب میں ہونے والے میچز کراچی منتقل کرنے پر بات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق آج پی سی بی اور پنجاب حکومت کے درمیان مذاکرات ہوں گے، کل تک اخراجات ادا کرنے کا مطالبہ واپس نہ لیا گیا تو میچز کراچی میں ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں نیوزی لینڈ سیریز کے میچز بھی پنجاب میں نہیں ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.