پیر 13؍شعبان المعظم 1444ھ6؍مارچ 2023ء

پی ایس ایل کے دوران خواتین کے میچز سے انٹرنیشنل تجربہ ملے گا، ندا ڈار

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے دوران نمائشی میچ کےلیے خواتین کرکٹ ٹیم سپر ویمن کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ ایونٹ کے دوران خواتین کے میچز سے انٹرنیشنل تجربہ ملے گا۔

سُپر ویمن کی کپتان ندا ڈار کا کہنا تھا کہ خواتین کھلاڑیوں کےلیے تینوں میچز بہت اہم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوران خواتین کرکٹرز کو موقع ملنا انتہائی خوش آئند ہے۔

قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں میں ٹیم ورک کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ندا ڈار نے کہا کہ پاکستانی خواتین کرکٹرز کی رینکنگ بہتر ہے لیکن ٹیم ورک نہیں ہے۔

آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواتین کرکٹرز کا ایکسپوژر انٹرنیشنل سطح کا نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ندا ڈار نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کےلیے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے ٹی ٹوئنٹی لیگ کرکٹ نہیں کھیلی، فرنچائز کرکٹ سے پاکستان کی خواتین کا کرکٹ کا دائرہ وسیع ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوران خواتین کرکٹرز کے نمائشی میچز 8، 10 اور 11 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

دو ٹیموں کے ان نمائشی میچز میں ندا ڈار سپر ویمن جبکہ بسمہ معروف ایمازونز کی قیادت کر رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.