جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

پی ایس ایل کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کو دھچکا

پاکستان سپر لیگ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر ٹائمل ملز انجری کی وجہ سے پی ایس ایل میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر کو انگلینڈ میں ٹریننگ کے دوران انجری ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے کرکٹر کی ایک پرانی انجری دوبارہ بگڑی ہے۔

ٹائمل ملز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کو آخری 5 میچز کے لیے 27 فروری کو جوائن کرنا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے نوجوان فاسٹ بولر ذیشان ضمیر بھی فٹنس مسائل کا شکار ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق نے لاہور قلندرز کے بیٹر عبداللّٰہ شفیق کو بیٹنگ ٹپس دیں۔

دوسری جانب کولن منرو نے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرلیا ہے، ان کی ایکسرے رپورٹ کلیئر آئی ہے اور وہ اگلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

کولن منرو کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں گیند لگی تھی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اپنا اگلا میچ جمعہ کو کراچی کنگز کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.