وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 7 میں کیٹیگری کم کیے جانے پر کیسا محسوس کررہے تھے؟
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کامران اکمل نے پی ایس ایل سیزن میں کیٹیگری کم کیے جانے پر اپنے جذبات اور احساسات سے متعلق اظہار خیال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جب پی ایس ایل میں کیٹیگری کم کی گئی تو میں اپنی فرنچائز پر برس پڑا تھا لیکن ٹیم انتظامیہ مجھے منانے میں کامیاب رہی۔
وکٹ کیپر بیٹر نے مزید کہا کہ کیٹیگری پی سی بی نے بنائی تھی، جس کی وجہ سے غلط فہمی ہوئی۔
اُن کا کہنا تھاکہ تجویز ہے کہ پی سی بی کارکردگی دیکھ کر پی ایس ایل کے لئے کیٹیگری بنایا کرے۔
Comments are closed.