بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل کیلئے ہمیشہ پرجوش رہتا ہوں، ہسارنگا

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر وینیندو ہسارنگا کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے میں ہمیشہ بہت پرجوش رہتا ہوں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال میں کہ ’ آپ پی ایس ایل کھیلنے پاکستان کیوں نہیں آتے‘

جس کے جواب میں وینیندو ہسارنگا نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، پاکستانی کرکٹ شائقین کے سامنے کھیلنا مجھے اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی قومی ذمہ داریوں سے فارغ ہوں گا تو میں پی ایس ایل کھیلنے کو ترجیح دوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.