پیر 14؍رجب المرجب 1444ھ6؍فروری 2023ء

پی ایس ایل کیلئے سب کھلاڑی تیار ہیں، نسیم شاہ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے لئے سب کھلاڑی تیار ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے اچھا کھیلیں اور ٹرافی حاصل کریں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نسیم شاہ نے تحریر کیا ’بلوچستان پولیس کا خیرسگالی سفیر مقرر ہونا اعزاز کی بات ہے۔‘

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں، کوئٹہ میں میچ بہت اچھی بات ہے، ایک اچھا میچ ہونے جارہا ہے، جس میں لوگ اپنےاسٹارز کو دیکھیں گے۔

نسیم شاہ نے مزید کہا کہ بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، کوشش ہے میچ میں ان خلاف اچھی بالنگ کروں۔

واضح رہے کہ بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.