بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے شروع کرنے کا منصوبہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے معاملات کو ایک دو دن میں حتمی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ لاہور میں ہی کرانے اور پہلا مرحلہ 27 جنوری سے شروع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا پی ایس ایل ایڈیشن 7 کے معاملات کے سستی روی کا شکار ہونے پر ناخوش ہیں اور انہوں نے تمام معاملات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے، اسی وجہ سے پی ایس ایل 7 کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے ۔

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 7 میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے لیے رجسٹریشن ، ٹریڈنگ اور ری ٹینشن سمیت دیگر تمام معاملات میں تیزی نہ آ سکی اور تاخیر کا شکار ہیں ۔

ذرائع کے مطابق بورڈ کو معاملات میں تاخیر پر تنقید کا سامنا تھا، کھلاڑیوں کی رجسٹریشن تقریباً مکمل ہو چکی ہے ، ری ٹینشن اور ٹریڈنگ کا اعلان بھی متوقع ہے۔

پی ایس ایل ڈرافٹنگ لاہور میں دسمبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے جبکہ لیگ کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے شروع کرنے کا پلان بنایا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.