بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ، ٹیموں کی لاہور آمد کل سے شروع ہوگی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے دوسرے اور آخری مرحلے کے لئے ٹیموں کی لاہور آمد کل سے شروع ہو گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیم کل لاہور پہنچیں گی جبکہ لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز 8 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 13 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیمیں ہائی پرفارمنس سینٹر اور ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کریں گی۔

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے لاہور میں شروع ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.