لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پورے پاکستان کا ہے۔ باقی شہروں میں بھی میچز ہونے چاہئیں۔
عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر میچز ہوں گے تو شائقین اور بھی زیادہ دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز جب بھی کھیلتے ہیں، دل سے کھیلتے ہیں۔ فخر زمان قلندرز فیملی کا حصہ ہیں۔
عاطف رانا کا کہنا تھا کہ راشد خان کرکٹ کا بہت بڑا نام ہے، راشد کی سرجری ہوئی ہے اگر ٹھیک ہوئے تو ضرور کھیلنے آئیں گے۔
سی ای او لاہور قلندرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ راشد خان سے بات ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ انہیں پلاٹینم کیٹگری میں نہ رکھیں۔
انہوں نے بتایا کہ پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام میں بہت کھلاڑی ہیں، سرپرائز دیں گے۔ پلیئرز کو موقع دیں گے کہ وہ اس لیگ میں خود کو ثابت کریں۔
Comments are closed.