ملکی اور غیر ملکی ستاروں سے سجے کرکٹ کے میلے پاکستان سپر لیگ میں جہاں نوجوانوں کیلئے یہ موقع ہوتا ہے کہ وہ کارکردگی دکھا کر سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرلیں وہیں ان کو دنیا کے ٹاپ اسٹارز کے ساتھ ڈریسنگ روم میں وقت بتانے کا موقع ملتا ہے جس سے وہ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
کراچی کنگز میں شامل نوجوان کرکٹر قاسم اکرم بھی اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے خواہش مند ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں قاسم اکرم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ نوجوان کرکٹرز کیلئے ایک اچھا پلیٹ فارم ہے، جو یہاں پرفارم کرتا ہے وہ سب کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے اور اس کیلئے قومی ٹیم میں سلیکشن کی راہیں ہموار ہوجاتی ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ ٹیم میں شامل دنیا کے ٹاپ اسپنرز سے وہ کیا حاصل کرنا چاہیں گے تو قاسم اکرم نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ عمران طاہر، شعیب ملک اور تبریز شمسی جیسے پلیئرز سے اسپن کی مزید ورائٹی سیکھیں جو مستقبل میں ان کے کام آسکیں۔
قاسم اکرم نے کہا کہ کراچی کنگز کا کامبی نیشن اچھا ہے، کوشش کریں گے کہ پی ایس ایل میں بطور ٹیم اچھا پرفارم کریں۔
نوجوان کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ ڈریسنگ روم کا ماحول انجوائے کررہے ہیں، سمجھتے ہیں کہ اس لیگ میں ان کے پاس اپنا کھیل بہتر کرنے کا بہت زبردست موقع ہے۔
Comments are closed.