بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل میں فاسٹ بولنگ کا معیار خطرناک ہے، ٹم ڈیوڈ

ملتان سلطانز کے کھلاڑی ٹم ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں فاسٹ بولنگ کا معیار کافی خطرناک ہے، گزشتہ سال لاہور قلندرز کی نمائندگی سے کافی اعتماد ملا تھا۔

جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹم ڈیوڈ نے کہا کہ محمد رضوان ایک زبردست لیڈر ہیں، ہر کھلاڑی کو اعتماد دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل نے مشکل کنڈیشنز میں سخت حریف کا سامنا کرنا سکھادیا ہے، ایسوسی ایٹ ملکوں کے کھلاڑیوں کو موقع ملے گا تو کرکٹ بہتر ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہنواز دھانی دلچسپ کرکٹر ہے، مجھے اردو سکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

ٹم ڈیوڈ نے کہا کہ موڈ خراب ہو تو دھانی کا مذاق آپ کا موڈ خوشگوار بنا دیتا ہے۔

خیال رہے کہ ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطانز 4 میچز جیتنے کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.