بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل میں دو دن آرام، کل سے لاہور میں میدان سجے گا

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں دو دن آرام کے بعد کل سے لاہور میں میدان سجے گا۔

پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے لیے تمام ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں، ٹیموں کی آمد کی وجہ سے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام رہا۔

مال روڈ اور ملحقہ سڑکیں بند ہونے سے مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

لاہور کے مختلف مقامات پر کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں کردی گئی ہیں، دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.