بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل میچ کے دوران رقص کرنے والے واصف بنے جیو نیوز کے مہمان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون میں میچ کے دوران رقص کرنے والے واصف غفور جیو نیوز کے مہمان بن گئے۔ 

اس دوران انہوں نے اپنے دل کی باتیں کیں اور اپنا ٹیلنٹ بھی دکھایا۔ 

واصف غفور نے جیو نیوز کے اسٹوڈیو میں دھمال بھی ڈالا اور من پسند گیتوں کو گنگنایا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں اسٹیڈیم میں پی ایس ایل ترانے پر رقص کرنے والے واصف کا کہنا ہے کہ میں کراچی کنگز کا سپورٹر ہوں

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسٹیڈیم میں موجود ایک نوجوان کرکٹ کے متوالے واصف کے آفیشل پی ایس ایل ترانے پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔

نوجوان کے ڈانس مووز نے وہاں بیٹھے لوگوں کی توجہ تو اپنی جانب مبذول کروا ہی لی تھی لیکن سوشل میڈیا پر بھی اس ڈانس ویڈیو کے خوب چرچے ہوئے۔ ویڈیو میں موجود واصف کا تعلق میر پور خاص سے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.