جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

پی ایس ایل میچز کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے ملتوی ہونے والے میچز  کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز کے درمیان شیڈول کیلئے دو سے تین آپشنز پر غور کیا جارہا ہے، دو روز میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان حتمی مشاورت متوقع ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کے 34 میں سے 14 میچز ہو سکے تھے، کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث لیگ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

ذرائع  کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز 23 مئی سے 20 جون تک کروانے کی تجویز سمیت کھلاڑیوں کے لیے 7 دن کے سخت قرنطینہ کی تجویزدی گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 میں کوئٹہ گلیڈی…

بائیو سیکور ببل کے لیے غیر ملکی کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.