ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

پی ایس ایل ملتوی کرنے کا فیصلہ، شاہد آفریدی متفق نہیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز ملتوی کرنے کے فیصلے سے ملتان سلطانز کے اسٹار آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں۔

پی ایس ایل کے ملتوی ہونے پر ردِ عمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود بھی پی ایس ایل کو مکمل کیا جاسکتا تھا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ صرف پاکستانی کرکٹرز اور نوجوان کرکٹرز کے ساتھ لیگ مکمل ہوسکتی تھی۔

اسٹار آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا مقصد ہی نوجوان کرکٹرز کو تیار کرنا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 ملتوی کردیا ہے۔

شاہد آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں دنیا کو کوالٹی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔

انھوں نے ایونٹ کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کو مکمل سپورٹ کرتا ہوں، انشاء اللّٰہ ٹورنامنٹ کی واپسی ہوگی۔

شاہد آفریدی نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں کہ کورونا وائرس اب بھی موجود ہے، آپ سب احتیاط کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.