چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 7 کے فائنل میں کمنٹری باکس پہنچ گئے۔
ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے فائنل میں اختتامی تقریب کے بعد رمیز راجا نے گراؤنڈ کا چکر لگا کر انتظامات کا جائزہ لیا۔
وہ اس کے بعد پی ایس ایل سیون فائنل کے دوران کمنٹری باکس پہنچے اور ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے دوران کمنٹری کہا کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر بے انتہا خوشی ہے، اس کامیابی میں سب کی محنت شامل ہے۔
رمیز راجا نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے پاکستان آنے پر بہت اچھے جذبات ہیں، ہمیں آسٹریلیا کے خلاف بہت اچھا کھیلنا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ہوم سیریز میں آسٹریلیا سے جیتنے کا بہترین چانس ہے اور ہم جیتیں گے۔
Comments are closed.