cancer man and hookups gina valentina melissa moore hookup hotshot cctv grindr hookup tampa hookup Middle Island

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل فائنل سے پہلے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی بھرپور تیاری

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا فائنل کل (اتوار) دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس مقابلے کے لئے دونوں ٹیموں نے آخری تیاریوں کے طور پر بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

میچ سے قبل ایونٹ کی اختتامی تقریب شام 6 بجے منعقد کی جائے گی۔

پی ایس ایل سیون کا سب سے بڑا مقابلہ بلکہ فیصلہ کن معرکہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور میزبان شہر لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں لاہور قلندرز کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار نبھانے والے ڈیوڈ ویسا نے کہا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔

ایک ٹیم کی خواہش کہ اعزاز کا دفاع کرے تو دوسری ٹیم کی تمنا کہ پہلی بار اعزاز حاصل کرے۔

راؤنڈ کے میچز میں 10 میں سے صرف 1 مقابلہ ہارنے والی ملتان سلطانز کو واحد ناکامی لاہور قلندرز کے ہاتھوں ہی ہوئی تھی۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی عمدہ فارم اور شاندار قیادت میں ٹیم کامیابیوں کے راستے پر گامزن ہے۔

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل )7 کی فائنلسٹ ملتان سلطانز کے آل راونڈر آصف آفریدی نے کہا ہے کہ محمد رضوان جیسے کپتان بہت ہی کم ہوتے ہیں۔

ان کے پاس ٹم ڈیوڈ، رائیلی روسو، خوشدل شاہ، عمران طاہر اور شاہنواز دھانی کی صورت میں میچ وننگ کھلاڑی موجود ہیں۔

لاہور قلندرز نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں اپنے ہی شہر میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل تک پہنچی ہے۔

فخر زمان، تجربہ کار محمد حفیظ، ڈیوڈ ویسا، سمت پٹیل، ہیر ی بروک، حارث رؤف اور زمان خان جیسے ہتھیار شاہین کے پاس ہیں۔

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 7 کے دوسرے ایلی منیٹرمیں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس مقابلے کیلئے دونوں ٹیموں نے آخری تیاریوں کے طور پر ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی ڈرلز کیں۔

پی ایس ایل 7 کے فائنل میں کرکٹ شائقین کو اچھے، دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔

ٹرافی حاصل کرنے کے لئے دونوں کے درمیان ہونے والا میچ اتوار کی شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.