پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے فائنل میں بغیر ٹکٹ والے اسٹیڈیم میں داخل جبکہ ٹکٹ رکھنے والے بھی باہر کھڑے رہ گئے۔
شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ ہم ٹکٹ والے باہر ہیں، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے دیگر لوگوں کو اندر بھیج دیا ہے۔
دوسری جانب لاہور قذافی اسٹیڈیم میں فضل محمود انکلوژر میں سیٹ پر جھگڑے ہوگئے۔
فضل محمود انکلوژر میں بغیر ٹکٹ والوں کا قبضہ رہا، ٹکٹ والے کھڑے رہ گئے تھے۔
گیٹ نمبر دو پر بھی پولیس اور ٹکٹ رکھنے والے شائقین کے درمیان جھگڑا ہوا۔
Comments are closed.