منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

پی ایس ایل سے متعلق رمیز راجہ کے بیان پر اے این پی کا احتجاج

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پشاور میں انعقاد سے متعلق رمیز راجہ کے بیان پر عوامی نیشنل پارٹی نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔

اے این پی کی صوبائی ترجمان ثمر بلور نے کہا کہ رمیز راجہ کا پشاور سے متعلق بیان غلط اور تکلیف دہ ہے، پشاور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کے بعد اپنے پیروں پر کھڑا ہوا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کہا ہے کہ ہمارے عوام کی توقعات پاکستان کرکٹ سے جڑی ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے پشاور میں بین الاقوامی میچز زیر غور نہیں، حکومت سے سوال ہے پھر 2 بڑے اسٹیڈیمز پر خرچہ کیوں کیا جارہا ہے؟

واضح رہے کہ رمیز راجہ نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ خوفزدہ ہیں کہ پشاور اب بھی غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے ریڈ فلیگ زون ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.