بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل: بابر کی ایک اور شاندار اننگز، کراچی 7 وکٹوں سے کامیاب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے بابراعظم کی ایک اور شاندار بیٹنگ کی بدولت ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے اس میچ میں بھی ٹاس جیتنے والی ٹیم یعنی کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اس میچ میں بھی روایتی انداز میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے190 سے زائد یعنی 195 رنز کا بظاہر بڑا ٹوٹل بورڈ پر لگادیا۔

سلطانز کی جانب سے جیمز وینس 45 اور محمد رضوان 43 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

دیگر بیٹسمین میں صہیب مقصود 34 اور کرس لین 32 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال ایک مرتبہ پھر کامیاب بولر رہے جنھوں نے 2 وکٹیں حاصل کی جبکہ عماد وسیم، وقاص مقصود، محمد عامر اور ڈینئیل کرسچن کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس 196 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے بلے بازوں نے بھی پراعتماد انداز میں بیٹنگ کی اور 19ویں اوور میں ہی ٹیم کو اہم فتح سے ہمکنار کروادیا۔

ماسٹر کلاس بابر اعظم نے 90 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ 3 چوکوں اور 4 چھکوں کے ساتھ جو کلارک نے 54 رنز کی دھواں دھار اننگز  کھیل کر اپنا حصہ ڈالا۔

دیگر بلے بازوں میں شرجیل خان 27 اور محمد نبی 13 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 

واضح رہے کہ یہ ایونٹ میں کراچی کنگز کی دوسری کامیابی ہے جبکہ ملتان سلطانز کی تیسری شکست ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.