بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی آئی اے کا کابل فلائٹ آپریشن، آج دو خصوصی پروازیں روانہ ہوں گی

افغانستان میں پھنسے غیرملکی مسافروں کو پاکستان لانے کے لئے پی آئی اے کا کابل فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہورہا ہے جس کیلئے (پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن) پی آئی اے کے 2 بوئنگ 777 طیارے جمعے کی صبح اسلام آباد سے کابل کیلئے روانہ ہوں گے۔

ترجمان پی آئی اے عبدﷲ اے خان نے’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ اس سلسلے میں افغان اتھارٹیز اور کابل ایئر پورٹ انتظامیہ سے بات چیت ہوگئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے توقع ظاہر کی کہ یہ دونوں طیارے مسافروں کو لے کر جمعے کو ہی وطن واپس آجائیں گے۔

واضح رہے کہ مغربی دنیا کے متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو کابل سے نکالنے کیلئے پاکستان سے رابطہ کیا تھا۔ اقوام متحدہ نے عملے کے 500 سے زائد افراد کو کابل سے نکالنے کے لیے پاکستان سے درخواست کی ہے۔

پاکستان نے افغانستان سے پہنچنے والے غیر ملکیوں کو آن آرائیول ویزا کی سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اس خصوصی مشن کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی اب تک 3 پروازیں کابل سے اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.