پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے یورپی، برطانوی اور امریکی فضائی آپریشن کی بحالی کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان ایوی ایشن حکام کی ٹیم برسلز روانہ کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے اور وزارت ہوابازی کی ٹیم ستمبر میں امریکا روانہ ہوگی، ٹیم ان کے فضائی سیکیورٹی، سیفٹی اور آپریشنل معاملات پر بات کرے گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق لندن ہیتھرو ائیرپورٹ کے سلاٹس کو محفوظ بنانےکیلئے ٹیم فوری برطانیہ جائے گی۔
وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے کو ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے کا امدادی سامان بلامعاوضہ لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے تمام قومی اداروں کو مل کراپنا فریضہ ادا کرنا ہوگا۔
Comments are closed.