بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی آئی اے فنڈز کیلئے سکوک بانڈ کے اجراء کا فیصلہ

حکومتِ پاکستان نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے لیے 20 ارب روپے کے فنڈز جمع کرنے کے لیے سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے اسلامی بانڈز جاری کرے گی جن کی مدت 10 سال کے عرصے کے لیے ہو گی۔

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وزارت خزانہ نے سکوک بانڈ…

سرکاری دستاویز کے مطابق سرمایہ کاروں کی دلچسپی پر مزید 5 ارب روپے کے سکوک بانڈز جاری کیئے جا سکیں گے۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے یہ بانڈز پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر بھی لسٹ ہوں گے۔

اسلام آباد( مہتاب حیدر) حکومت نے بجٹ خسارے سے…

دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سکوک بانڈز سے حاصل ہونے والی رقم سے پی آئی اے اپنی مالی ضرورتیں پوری کرے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ضمانت کے طور پر پی آئی اے کے اثاثہ جات کو گروی رکھوایا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.