پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے عملے کی فرض شناسی کی ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔
پی آئی اے کے عملے نے خاتون مسافر کو اُن کا قیمتی سامان بحفاظت حوالے کر دیا۔
ہوا کچھ یوں کہ جدہ سے ملتان پہنچنے والی پرواز میں خاتون مسافر اپنے زیورات، ملکی اور غیر ملکی کرنسی اور اقامہ بھول گئیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کے عملے کو سرچ کے دوران مذکورہ اشیاء ملیں، سیٹ نمبر سے مسافر کی شناخت کی اور رابطہ کرکے سامان اُن کے حوالے کر دیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.