قومی ایئر لائن پی آئی اے کا بین الاقوامی شیڈول مکمل طور پر بحال ہو گیا جبکہ اندرونِ ملک متاثر ہے۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی 8 پروازیں منسوخ اور 12 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
کراچی سے اسلام آباد کے لیے پرواز پی کے 300 اور 301 منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کراچی سے بہاولپور کے لیے اپ ڈاؤن کی پرواز پی کے 588 اور پی کے 589 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد سے گلگت کے لیے پی کے 601 اور گلگت سے اسلام آباد کے لیے پی کے 602، اسلام آباد سے گلگت کے لیے اپ اینڈ ڈاؤن کی مزید 2 پروازیں پی کے 605 اور پی کے 606 بھی منسوخ کر دی گئیں۔
دوسری جانب اسلام آباد سے کراچی کے لیے پرواز پی کے 319 اور اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے پرواز پی کے 325 ایک، ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔
کراچی سے لاہور کے لیے پرواز پی کے 302 ایک گھنٹہ، کراچی سے اسکردو کی پرواز پی کے 455 نصف گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔
ملتان سے کراچی کی پرواز پی کے 331 میں ایک گھنٹہ، لاہور سے کوالالمپور کی پرواز پی کے 898 میں نصف گھنٹہ جبکہ لاہور کے لیے پرواز پی کے 797 کی روانگی میں 3 گھنٹے تاخیر ہوئی۔
لاہور سے دبئی کے لیے پرواز پی کے 203 کی روانگی میں ایک گھنٹہ، لاہور سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 322 میں آدھا گھنٹہ تاخیر ہوئی۔
لاہور سے کراچی کے لیے پی کے 307 کی روانگی میں 55 منٹ اور سیالکوٹ سے دبئی کی پرواز پی کے 189 بھی 33 منٹ تاخیر کا شکار ہو گئی۔
اسلام اباد سے شارجہ کی پرواز پی کے 181 آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
Comments are closed.