اتوار13؍ذوالحجہ 1444ھ2؍جولائی 2023ء

پی آئی اے کی پہلی پرواز سے حجاج کی کراچی آمد، گورنر سندھ نے استقبال کیا

کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچنے والے 360 سے زائد حجاج کا استقبال گورنر سندھ نے کیا۔ واضح رہے کہ یہ پرواز جدہ سے کراچی پہنچی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق حجاج کو گورنر سندھ کامران تیسوری، پی آئی اے پیسنجر ہینڈلنگ سروسز، وزارت مذہبی امور اور حج ڈائریکٹوریٹ کے افسران نے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر حجاج کو پھولوں کے ہار پیش کیے گئے۔

پی آئی اے کی بعد از حج آپریشن کے پہلے دن اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے لیے پہلی پروازوں کے ذریے 900 سے زائد حجاج وطن واپس پہنچے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.