لاہور ہائی کورٹ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی ممکنہ نجکاری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پٹیشن میں آئینی اور مفادِ عامہ کے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے بھی نوٹس جاری کیا جاتا ہے، فریقین 30 نومبر تک جواب جمع کروائیں۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نگراں حکومت کے پاس پی آئی اے کی نجکاری کا کوئی اختیار نہیں۔
Comments are closed.